چیچہ وطنی+ پیر محل (نامہ نگار)کمالیہ روڈ پر ناکام عاشق نے محبوبہ کو گولیاں مار کر قتل کر نے کے بعد خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کمالیہ روڈ نئی آبادی کی رہائشی 28 سالہ راحیلہ بی بی او ر11 موڑ کارہائشی 30 سالہ زاہد ایک دوسرے سے محبت کر تے تھے لیکن راحیلہ بی بی کے والدین نے اسکی شادی 57 ٹکڑاکے محمد فاروق سے کر دی جس کا زاہد کو رنج تھا۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق جب راحیلہ بی بی اپنے دیور کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے سسرال واپس جا رہی تھی کہ کمالیہ روڈ پر دوسری طرف سے تعاقب کرتے ہوئے زاہد موٹر سائیکل پر آگیا اور اس نے آتے ہی پستول سے فائر کر کے راحیلہ بی بی کو قتل کر دیا جس کے بعد اس نے اپنی کنپٹی پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔
چیچہ وطنی: نوجوان نے محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Sep 23, 2015