کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چچا زاد بھائی کو قتل کرنے والے مجرم محمد عمران کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چندر کوٹ کے رہائشی مجرم محمد عمران نے معمولی کاروباری رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے چچا زاد بھائی محمد آصف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ 14سال قبل مقتول محمد آصف کے بھائی محمد ممتاز کی مدعیت میں ملزم محمد عمران کے خلاف تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج ہوا تھا دونوں فریقین کے درمیان متعدد دفعہ صلح کی کوششیں جاری رہیں لیکن نتیجہ بے سود رہا گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مجرم محمد عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...