کابل ، سڈنی ( اے ایف پی ) افغانستان کے صوبہ جاوز جان میں منحرف اہلکار نے طالبان سے مل کر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 10 ساتھی پولیس اہلکار قتل کر دیئے ۔ گورنر لطف عزیزی نے بتایا 14 اہلکارتعینات تھے ۔ پہلے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا ، 4 مارے گئے ، 6 کے ہاتھ باندھ کرگولیاں ماری گئیں ، 3 اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی ۔ ادھر نیٹو کے کمانڈر نیو یارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا افغان کمانڈروں پولیس اور جنگجوئوں کی طرف سے بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات سے امریکی فوجیوں کو چشم پوشی کا حکم دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا پینٹا گون نے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ۔ جبکہ آسٹریلوی فوجی کمانڈر نے کہا ہمارے 2012 میں 3فوجی فرینڈ لی فائرنگ میں مارے گئے ۔ پلٹون کی سطح تک سکیورٹی بہتر ہوئی تو یہ واقعہ پیش نہ آیا۔ دریں اثناء رپورٹ کے مطابق طالبان نے نیٹو اور امریکی فوج کی پکڑی گئی گاڑیوں کو حملوں اور پراپیگنڈا کیلئے استعمال شروع کر دیا ہے ۔