نئی دہلی (نیٹ نیوز) 5 برس قبل اپنے والد کو چھوڑ کر غیرقانونی بھارت جانے والے بچے 15 سالہ رمضان کو واپس کراچی آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ رمضان کا والد کزول کراچی سے بنگلہ دیش چلا گیا تھا اور وہاں جا کر دوسری شادی کر لی۔ وہاں پر رمضان اپنے والد کے امتیازی سلوک کے باعث بنگلہ دیش سے بھارت غیر قانونی چلا گیا اور ریلوے پولیس بھوپال نے 2013ء میں اسے گرفتار کر کے شیلٹر ہوم بھجوا دیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے رمضان کے والدین کو تلاش کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رمضان کی والدہ بیگم رضیہ کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں رہائش پذیر ہے۔
5 برس قبل والد کو چھوڑ کر بھارت جانے والے 15 سالہ رمضان کو واپس کراچی آنے کی امید
Sep 23, 2015