ظفرگوندل اور کامران فضل کی ضمانت درخواستوں پر ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل میں گرفتار سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل اور سابق ڈائریکٹر اکائونٹس کامران فضل کی ضمانت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل اور سابق ڈائریکٹر کامران فضل کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن