لاہور (پ ر) اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چودھری اور ڈاکٹر احمد نوید بھٹی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کا گوشت فوراً نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو 4 سے 6 گھنٹے تک رکھ کر پکانے کے بعد اعتدال سے کھانا چاہیے۔ خصوصاً جو لوگ بلڈ پریشر، یورک ایسڈ، شوگر، کولیسٹرل اور دل کی بیماریوں کے مریض ہیں ان کیلئے اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ وہ گوشت کم کھائیں خاص طور پرگردے کپورے، کلیجی اور اوجڑی سے پرہیز کریں۔