ڈاکٹرعاصم کی طبیعت سےمتعلق میڈیکل بورڈ کا اجلاس قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر رسول کے علاوہ ان کے ذاتی معالجین نے بھی شرکت کی۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق تیزابیت بڑھنے کے باعث ڈاکٹرعاصم کے گردے متاثرہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کے گردوں کی تکلیف کومدنظر رکھ کر ایس آئی یوٹی اور کڈنی سینٹرکے طبی ماہرین سے تجاویز لینے کیلئےرابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کےباعث قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عاصم تیزابیت بڑھنے سے گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے: میڈیکل بورڈ
Sep 23, 2015 | 18:11