بھارت کو ہر صورت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا: ادریس شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانیؒ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر صورت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔ پاکستان مظلوموں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے اسے آہنی ہاتھ سے روکنا عالمی برادری کا فرض ہے، پاکستان پر الزام تراشی بھارت کی عادت بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن