وزیراعظم کو خطاب میں کلبھوشن کا ذکر کرنا چاہئے تھا : حامد رضا

Sep 23, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی ماحول پیدا کررہا ہے، قوم ممکنہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے متحد ہے۔تکفیریت اور خارجیت کا فتنہ امت کیلئے ناسور بن چکا ہے۔داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کو ئی تعلق نہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان مخالف بل قابل مذمت ہے۔ اہل سنت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ تمام غداران وطن بے نقاب ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کل بھوشن کا ذکر بھی کرناچاہیئے تھا۔ بھارتی مہم جو ئی سے خطے کا امن متاثر ہو گا۔

مزیدخبریں