لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وہ آج جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں خطبہ جمعہ دیں گے ۔ سعودی عرب سے واپسی پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی نمائندگی اور بھارتی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانا انتہائی احسن قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیلئے 70سال انتظار کیا ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا ناصر محمود جانباز، سلمان عادل و دیگر نے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔