”عمران خان کو ریلی اور جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے نوٹس جاری“

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے عمران خان کوراولپنڈی میں ریلی اور جلسے میں شرکت سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکن اسمبلی کوانتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیںہے۔الیکشن کمیشن نے ریلی اور جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کردیاہے۔ریٹرننگ آفیسر پی پی 7راولپنڈی نے عمران خان کو شرکت سے روکنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ عمران خان کو جاری نوٹس میں کہا گیاہے کہ پارٹی بینرز اور میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ ٹیکسلا میں آپ ریلی میں شریک ہوںگے۔الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق منتخب رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں،عمران خان نے پی پی 7سے تحریک انصاف کے امیدوار عمارصدیق خان کی ریلی میں شرکت کرنا تھی۔پی پی7راولپنڈی صدیق خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
عمران نوٹس

ای پیپر دی نیشن