لاہور(سپورٹس رپورٹر) 33 واں گورنر کپ گالف ٹورنامنٹ آج سے لاہور جم خانہ گالف کورس لاہور میں شروع ہوگا۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس بات کا اعلان ملت ٹریکٹر کے چیف ایگزیکٹو احسن عمران، کنوینئر گالف لاہور جم خانہ آغا علی امام، کیپٹن گالف لاہور جم خانہ سردار مراد خان اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ خواجہ پرویز سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ٹورنامنٹ میں امیچورز، سینئرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئرز کے مقابلے ہونگے۔
جبکہ امیچورز میں بیسٹ نیٹ سکور پر ٹائٹل ٹرافی ایوارڈ کی جائے گی۔ تین روز ایونٹ میں محسن ظفر ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔