لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل صبح لیے جائینگے۔جوہر ٹاﺅن ہاکی گراﺅنڈ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ باقاعدہ آج سے شروع ہوگا جس میں پینتیس ممکنہ کھلاڑی ہیڈ کوچ طاہر زمان کی زیر نگرانی ٹریننگ میں حصہ لینگے۔کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل جمعہ کے روز سے ہوگا۔پہلے سیشن میں کھلاڑیون کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائینگے اس کے بعد ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائےگا،،، انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے سمیت ورلڈ کپ کیلئے اپنی بہتر تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔
سری لنکن آل راﺅنڈر
رامتھ کار حادثہ کے بعد گرفتار
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کے آل راﺅنڈ ر رامتھ رامبکویلا کو کار حادثہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ امکان ہے کہ ان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔ رامتھ گزشتہ روز شہر میں جارہے تھے کہ کار سے ایک دیوار کو ٹکر ماری تھی تاہم حادثہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ۔ 25سالہ کرکٹر نے سری لنکا کی طرف سے دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ۔
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ : تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا
Sep 23, 2016