سندھ اسمبلی :نواز شریف مشرف دور میں برطرف ملازمین کی بحالی کابل منظور اپوزیشن کی مخالفت

کراچی (صباح نیوز) سندھ اسمبلی نے نواز شریف اور مشرف دور میں برطرف کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کا بل اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظورکرلیا ۔جمعرات کو سپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے 1997ء سے 2008ء کے درمیان نکالے گئے ملازمین کی بحالی کا بل پیش کیا گیا۔ اپوزیشن نے بل کی سخت مخالفت کی فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی نے کہا کہ اس بل کے ذریعے کسی کے بہنوئی اور رشتہ دار کو تحفظ دیا جا رہا ہے، بل پر موقف پیش کرتے ہوئے سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے ان افراد کو ڈکٹیٹر نے سیاسی بنیادوں پر نکالا تھا جنہیں ہم آج بحال کررہے ہیں۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا پہلے جعلی نوکریاں دی جاتی ہیں اور پھر قانون سازی کے ذریعے انہیں تحفظ فراہم کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...