نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فضائیہ کا ’’یو اے وی‘‘ ڈرون راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح بھارتی ائیر فورس کا ڈرون راجھستان کے علاقے جیسل مر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش اوجھا نے کہا کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔