واشنگٹن (اے پی پی+اے ایف پی) امریکی فوج نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ داعش نے عراق میں امریکی فوج پر حملے میں کیمیائی مادے سے بھرے راکٹ فائر کیے تھے۔موصل میں قیارہ ایئر بیس کی حدود میں گرنے والے راکٹ میں شاید گندھک کا استعمال کیا گیا ہے۔ ادھر عراقی سکیورٹی فورسز نے شہر موصل میں پیش قدمی کرتے ہوئے قصبہ شرقاط داعش سے واگزار کرا لیاہے۔