لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں ایک اور کالے ہرن کے بچے کی پیدائش ہوئی جس سے چڑیا گھر کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا۔ نومولود بچے کی اٹکیلیوں کو دیکھ کر سیر کے لیے آئے بڑے اور بچے خوب محظوظ ہوئے۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا کے مطابق نئے بچے کی پیدائش سے چڑیا گھر میں کالے ہرن کی تعداد 11 ہو گئی ہے جس میں تین نر، چھ مادہ اور دو بچے شامل ہیں۔