قائداعظم کرکٹ ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور بلیو، پاکستان واپڈا، پشاور، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، اسلام آباد، سوئی سدرن گیس کمپنی، فیصل آباد اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، راولپنڈی، خان ریسرچ لیبارٹریز (راولپنڈی)، فاٹا، حبیب بینک لمیٹڈ، لاہور وائٹس اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز ملک کے آٹھ شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز آٹھ میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں لاہور بلیو کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں، پشاور کا مقابلہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کا ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں آمنا سامنا ہوگا جبکہ فیصل آباد اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہونگی۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس اور یو بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر ۱ کراچی میں ہوگا۔ راولپنڈی کا مقابلہ کے آر ایل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ فاٹا اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں سیالکوٹ، لاہور وائٹس اور پی ٹی وی کی ٹیموں کا ٹکراﺅ لاہور میں ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...