پاکستان ویمنز کیخلاف 16سالہ ایمیلیا کیر کیویز ٹیم کی نمائندگی کریں گی

Sep 23, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے خلاف سب سے کم عمرخاتون کیوی کرکٹرکی حیثیت سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغام کرنے والی ایمیلیا کیر اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی سب سے کمسن کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔16سالہ ایمیلیا ابھی اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اسپنر ایمیلیا نے انگلینڈ میں ہو نے والے ویمنز ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے نیوزی لینڈ کی کامیاب ترین بولر بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔کیوی بورڈ نے ایمیلیا کو 2017-18کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا ہے ۔آل راونڈر میڈی گرین بھی اس سال کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کمسن کرکٹر نے کہا میں ہمیشہ سہے کیوی ٹیم کا مستقل حصہ بننا چاہتی تھی اور بورڈ نے میرا یہ خواب پورا کر دیا ہے۔کیوی ویمنز ٹیم کی ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہیڈی ٹفن نے ایمالیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمسن کرکٹر کیوی کرکٹ کا اثاثہ ہے اور آنے والے سالوں میں وہ ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار اد کرے گی۔

مزیدخبریں