لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکارہ حمیرا ارشد کے خاوند احمد بٹ نے بیٹے کی حوالگی کے لئے گارڈین کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ حمیرا ارشد بچے کی بہتر پرورش نہیں کرسکتی۔ لہٰذا فاضل عدالت بچے کو حمیرا سے لے کر درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کے لئے پہلے ہی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔