سیاسی بنیادوں پر ایجوکیٹرز کی بھرتی کیخلاف درخواست سیکرٹری تعلیم فیصل آباد ریکروٹمنٹ کمیٹی سے جواب طلب

Sep 23, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر ایجوکیٹرز بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست میں سیکرٹری تعلیم سے چھبیس ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصل آباد کی انیقہ سمیت دیگر امیدوار لڑکیوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے میرٹ پر آنیوالوں کو نکالا جبکہ سیاسی سفارشیوں کو ایجوکیٹر بھرتی کیا جا رہا ہے 

مزیدخبریں