لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقعی ہوئی۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روکی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے‘ اضافی سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Sep 23, 2017