لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ تمام بیرون ملک مقیم بلوچ رہنماءپاکستان آکر سیاسی وجمہوری طریقے سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں ،سوئیٹرزلینڈ میں پاکستان مخالف ،آزاد بلوچستان کے بینرز آویزاں کرنے اور تشہیری مہم چلانے کے پیچھے کل بھوشن یادیو کی طرح بھارت کا شیطانی ذہن کارفرما ہے۔