اقوام متحدہ(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسئلہ فلسطین، کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر کیا اور دنیا کو آگاہ کیا کہ بھارت کشمیر میں نہتے عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کی وجوہات کوختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ فلسطین ، کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا
Sep 23, 2017