پاکستان کی شیلنگ سے ہمارے 2 شہری ہلاک ہوگئے: افغانستان کا الزام

Sep 23, 2017

کابل(آئی این پی) افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی فورسز نے مشرقی افغانستان میں 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعہ کوافغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ کھوگیانی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل بھی پاکستان پر سرحد پار سے گولہ باری کا الزام عائد کرتا آیا ہے۔

مزیدخبریں