لندن (عارف چودھری + نوائے وقت رپورٹ) بیگم کلثوم نواز کو لندن کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور بچے کلثوم نواز کو ہسپتال سے لیکر گھر چلے گئے۔ حسین نواز نے کہا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں۔ صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کا شکریہ ہمیں دعائوں کی ضرورت ہے۔ کلثوم نواز تین روز ہسپتال میں رہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی سرجری کامیاب رہی، کچھ روز بعد مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے، گلے کی بائیوپسی رپورٹ کا انتظار ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امی کو ہسپتال سے گھر لے آئے ہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، امی کیلئے دعائوں پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔