لندن: نواز شریف نے سینئر رہنمائوں کا اجلاس آج بلا لیا، نثار کو مدعو نہیں کیا

لندن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصو صی ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں سینئر رہنمائوں کا اجلاس بلا لیا، چودھری نثار کو نہیں بلایا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شریک ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں وزیرعلیٰ شہباز شریف، خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی شریک ہونگے۔ نواز شریف کی وطن واپسی اور شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔ احتساب عدالتوں میں پیش ہوں یا نہیں آج فیصلہ ہو گا۔ پارٹی میں اختلافات کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ مریم نواز کے سیاسی مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی۔ دوسری طرف وفاقی وزیر برجیس طاہر نے لندن میں نوازشریف سے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حسن‘ حسین اور مریم نواز بھی موجود تھے۔ برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کلثوم نواز تیزی سے روبصحت ہیں۔ کلثوم نواز نے مشرف دور میں آمریت کو للکارا۔ نوازشریف انتقامی کارروائیوں کو اہمیت نہیں دیتے۔ نوازشریف کے نزدیک پاکستان کی ترقی اہم ہے۔ نوازشریف جلد وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار کی وطن واپسی یا بیرون ملک قیام میں طوالت کا فیصلہ آج لندن کی مشاورتی بیٹھک میں ہوجائے گا جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ مشاورتی اجلاس میں اہم ایشوز پر فیصلہ کرلیا جائے گا جس میں وزیر خزانہ کی وطن واپسی بھی شامل ہے۔ وزیرخزانہ کے ضمانتی مچلکے تیار پڑے ہیں۔ تاہم انہیں داخل نہیں کرایا گیا۔ وزیر خزانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے فیصلہ اجتماعی ہونا چاہئے۔ عدالت میں پیش ہونا ہے تو سب مل کر ہوں یا سب نہ ہوں۔ فیصلہ دونوں صورتوں میں اجتماعی ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...