نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، سفارتکار بھی محفوظ نہیں رہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں یوکرین کے سفیر کو بھی لال قلعہ کے قریب لوٹ لیا گیا۔ یوکرین کے سفیر نے بھارتی وزارت خارجہ کوخط میں لکھا ہے کہ نئی دہلی میں انگوری باغ مندر کے قریب نوجوان موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ لال قلعہ پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
بھارت/ سفیر
بھارت: سٹریٹ کرائمز میں خطرناک اضافہ، سفارتکار بھی غیر محفوظ دہلی میں یوکرین کے سفیر کو لوٹ لیا گیا
Sep 23, 2017