اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔جمعہ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ وہ میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ میانمار سفیر کو سفارتی عملے سمیت پاکستان سے بے دخل کیا جائے ،میانمار میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کو پاکستان واپس بلایا جائے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ
حکومت روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خاتمے میں کردار ادا کرے : اسلام آباد ہائیکورٹ
Sep 23, 2017