آخری گیند تک لڑنا ملتان سلطان کی خاصیت ہو گی: وسیم اکرم

Sep 23, 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطان کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم ا کرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطان پاکستان پریمئر لیگ کی دیگر ٹیموں کے لئے ایک چیلنج ہوگی۔ ہمارا موٹو آخری گیند تک لڑنا ہے وہ مقامی ہوٹل میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے لوگو اور کٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا میں ہمیشہ مثبت کرکٹ کا حامی رہا ہوں‘ ملتان سلطان کی ٹیم کو بھی اسی طرز پر تیار کروں گا۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے سابق سپر اسٹار ٹم موڈی کو ٹیم کے کوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان سلطان کے لئے ٹیم کا چنائو10 اکتوبر کو ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ اس ٹیم کی مکمل میرٹ پر تشکیل کی جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے تمام کرکٹ مراکز سے بھی ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام پر عمل کریں گے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ملک میں کرکٹ کی واپسی اور اس کھیل کا فروغ ہے۔ سلطان ملتان کا بھی ٹارگٹ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کرکٹ کا ایک اہم مرکز ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ اس شہر کے نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا جو کرکٹر میرٹ پر پورا اترے گا وہ ٹیم میں جگہ بنائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا ،’’پی ایس ایل کا تیسرا سیزن اور بھی دلچسپ ہوگا کیوں کہ اس بار ملتان سلطان کی شمولیت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام کو ملک میں دل لبھانے والی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی ہے ۔شون گروپ نے PSL کی چھٹی ٹیم، ملتان سلطانزکے فرنچائز کے حقوق جیتے ہیں۔ 30کمپنیوں نے مجموعی طور پر ملتان سے کی اس فرنچائز کے لیے 12بولیاں لگائی گئی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر عشرشون نے کہا،’’ملتان سلطانز کا پر تپاک استقبال دیکھ کر ہم بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ عوام کا پیاراور جذبہ دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم کو چنا ہے۔ ملتان سلطانز کا لوگو ہماری طاقت کی عکاسی اور ہماری آن فیلڈ یا آف فیلڈ شاندار کارکردگی کی ترجمانی کرتا ہے۔‘‘ملتان سلطانز نے وسیم اکرم کا بطور ڈائریکٹر کرکٹ انتخاب کیا ہے۔ وسیم اکرم دنیا بھر میں دیگر T20فرنچائزز کا ایک اہم حصہ رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی ٹیموں کو کامیابی دلوانے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ اپنی جدیدحکمت عملیوں سے وسیم اکرم ہمیشہ جوش و جذبے کا زبردست امتزاج ثابت ہوتے ہیں۔ PSLکی کامیابی کے بارے میں ۔‘‘ آسٹریلوی کرکٹ کے سابق اسٹارٹام موڈی بھی ملتان سلطانز کا بطور ہیڈ کوچ حصہ ہیں۔ موڈی کے پاس T20فرنچائزز اور کاونٹی کرکٹ کا تجربہ ہونے کے علاوہ سری لنکن ٹیم کو بحیثیت کوچ 2007کے ورلڈ کپ فائنل تک لے جانے کا اعزاز بھی ہے۔ٹام موڈی کی بطور ہیڈ کوچ شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے عشر شون نے کہا،’’مجھے یقین ہے کہ ٹام موڈی اس کردار کو بھر پور انداز میں نبھائیں گے۔ ان کے پاس مختلف فرنچائزز کے ساتھ کوچنگ کرنے کا کئی سالوں کا تجربہ ہے جس کی بنا پر وہ نئے ٹیلنٹ اور پلیئر ز کی ڈیویلپمنٹ میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘

مزیدخبریں