لاہور ہائیکورٹ نے فلور ملوں سے اضافی ٹیکس وصولی پر عملدرآمد روک دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا اور اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے 6 فلور ملوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں اضافی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار فلور ملز کے وکلا ءنے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے فلورملز سے لیوی ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کے وکلا ءنے استدعا کی کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا اور اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ٹیکس وصولی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...