لاہور (نامہ نگار) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 29 مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس نے کوٹ لکھپت، امامیہ کالونی، گرین ٹاو¿ن، ماڈل ٹاو¿ن، اچھرہ، لاری اڈا، نولکھا، لنڈا بازار، موچی گیٹ اور دےگر علاقوں مےں سرچ آپریشن کے دوران 29 مشکوک افرادکو گرفتار کر کے تفتےش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا ہے ۔ پولیس کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے اور نامکمل شناختی دستاویزات پر انہےں حراست میں لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔
سرچ آپریشن
a