سکھر (نوائے وقت رپورٹ) ایم پی اے عبدالستار راجپر تفتیش کیلئے نیب دفتر میں پیش ہوگئے۔ نیب حکام کے مطابق عبدالستارراجپر نے دو گھنٹے سوالات کے جوابات دیئے۔ عبدالستار راجپر نے کرپشن کے تمام الزامات کی تردید کی۔ پی پی کے ایم پی اے عبدالستار راجپر پر غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔
عبدالستار راجپر
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عبدالستار راجپر نیب کے سامنے پیش، 2 گھنٹے تفتیش
Sep 23, 2017