نیویارک (آئی این پی) تر ک صدر رجب طیب اردگان نے”اسلامی دہشتگردی“کے لفظ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تو آج تک مسیحی،یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر نے نیو یارک میں مسلم انجمنوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے تو آج تک مسیحی،یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ روہنگیا مسلمان اس وقت انتہائی اضطراب بھری زندگی گزار رہے ہیں جن کی نسل کشی کھلم کھلا ہو رہی ہے۔
تر ک صدرکی”اسلامی دہشتگردی“ کے لفظ پر سخت تنقید
Sep 23, 2017