نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کئے جانے کے معاملے پر فکر مند ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میانمار میں روہنگیا بحران سے نمٹنے کے لئے میانمار پر اپنا دباو¿ بنائے رکھے گا۔ نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ جاری بحران کے خاتمہ کے لئے امریکہ نہ صرف آنگ سان سوچی بلکہ وہاں کی فوج پر بھی دباو¿ بڑھائے گا۔
امریکی سفیر / روہنگیا
روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے میانمار پر دباﺅ جاری رکھیں گے: امریکی سفیر
Sep 23, 2017