حضرت عمرفاروق ؓکے دورخلافت میں ہرشخص کومساوی کے حقوق حاصل تھے،حاجی محمدحنیف طیب

Sep 23, 2017

کراچی( نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حضرت عمرفاروق کے دورخلافت میں سیاسی،سماجی،معاشی اور معاشرتی نظم و ضبط بہتراندازسے استوارتھااورہرشخص کوبرابری کے حقوق حاصل تھے۔ کسی غیر مسلم کو ستانے پرسخت سزادی جاتی تھی۔آپ کے دورمیں رعایاخوش حال تھی ،زکوٰة لینے والے نہیں تھے،دینے والے بہت تھے ،بیت المال سے اتنا خرچ لیتے جتنا گزاراایک فقیر کی طرح ہوجائے ،آپ نے کوئی جاگیر نہیں بنائی،آپ کے دورمیں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں مقررتھی ۔لیکن آج ہمارے ملک کا حکمران طبقہ عوام کو لوٹنے کاکوئی ذریعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور بدعنوانی کو اپنا حق سمجھتاہے،قومی خزانہ شیرمادرسمجھ کر ڈکارجاتاہے،کھانا،پینا اور حکومت پاکستان میں کرتے ہیں لیکن کرپشن کے ذریعے قومی دولت بیرون ملک منتقل کرکے جرم کررہے ہیں،اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارے ملک میں خلفائے راشدین کے دورکانظام احتساب نافذنہیں ہے۔وہ جامع مسجد سلطان گلستان جوہرمیں خطاب کررہے تھے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اگرحضرت عمرفاروق کی طرزحکمرانی اور ان کی امانت، دیانت،سخاوت،شجاعت کی کچھ جھلکیاں بھی ہمارے حکمرانوں کے کردارمیں آجائیں توہمارے ملک کے غریب لوگوں کی زندگیوںمیں خوشگوارلمحے بھی آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں