خواتین سے متعلق متنازعہ بیان، سعودی عالم کی امامت پر پابندی

ابھا (آن لائن) سعوی عرب کے علاقے عسیر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود نے علاقائی افتاء کونسل کے رکن الشیخ سعد الحجری کو خواتین کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد امامت، خطابت اور تمام دیگر دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر کے علاقے کے سرکردہ عالم دین الشیخ الحجری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کے پاس مردوں کی نسبت ’ایک چوتھائی عقل’ ہوتی ہے۔ ان کے اس بیان پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔عسیر گورنری کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے جنرل سپروائزر اور سرکاری ترجمان سعد بن عبداللہ آل ثابت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ شہزادہ فیصل بن خالد نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الشیخ سعد الحجری کو مساجد میں امامت، خطابت اور دیگر تمام دعوتی ودینی سرگرمیوں سے روک دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...