لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر ایجوکیٹرز بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست میں سیکرٹری تعلیم سے 26 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصل آباد کی انیقہ سمیت دیگر امیدوار لڑکیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی سفارشیوں کو ایجوکیٹر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست گزاروں نے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کیا اور محکمے نے انہیں ایجوکیٹرز کی ٹریننگ بھی شروع کروا دی تاہم اچانک محکمے نے انہیں ٹریننگ سے باہر نکال دیا‘ نااہل قرار دیدیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 26 ستمبر کو سیکرٹری تعلیم اور فیصل آباد ریکروٹمنٹ کمیٹی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ایجوکیٹرز بھرتی/ طلبی
سیاسی بنیادوں پر ایجوکیٹرز کی بھرتی کا الزام سیکرٹری تعلیم کی 26 ستمبر کو عدالت میں طلبی
Sep 23, 2017