کمالیہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمو دقریشی نے کمالیہ میںپی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کے تمام حلقوں سے اپنے امیدواران کھڑے کرے گی۔ اس وقت ہمارے پاس امیدواران کی تعداد بہت زیاد ہے۔ ہر حلقہ میں کئی کئی امیدواران ہمارے پاس موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،کسی بھی دیگر جماعت کے ساتھ الحاق نہیں کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے ایم این اے امیدواران کے نام فائنل کر لیے ہیں، جن میں سے کچھ کا اعلان کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی کا اعلان آئندہ ماہ کریں گے۔ حلقہ این اے 94کے ایم این اے کے امیدوار کا اعلان بھی آئندہ ماہ کر دیا جائیگا‘ جس میں مقامی کارکنان اور قیادت سے مشاورت مکمل کی جاچکی ہے۔ چوہدری محمد اشفاق کی پارٹی کیلئے بہت سی قربانیاں ہیں، اسی وجہ سے انہیں پارٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
شاہ محمود
پی ٹی آئی بڑی جماعت بن چکی‘ کسی پارٹی سے الحاق نہیں کرینگے: شاہ محمود قریشی
Sep 23, 2017