فیصل آباد/ پیرمحل/ ساہیوال/ ملتان (نمائندہ خصوصی+ نمائندگان+ کرائم رپورٹر) مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد نے مختلف وجوہات پر زندگی ختم کرلی۔ فیصل آباد میں چک 231/ر۔ب چوہلہ گاﺅں جھنگ کے وارث احمد نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پیرمحل کی (ش) نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر زہریلی دوائی پی لی۔ خاتون کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی چک 9/150۔ ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر 25 سالہ لڑکی ثوبیہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر 3 لڑکیوں نے خود کشی کر لی‘ بوسن روڈ کی رہائشی سمیرا قصبہ گجرات کی سونیا اور میاں چنوں کی رہائشی 16 سالہ عالیہ کا گھر میں جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر تینوں لڑکیوں نے کالا پتھر پی لیا۔ متاثرہ لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
خود کشی
گھریلو جھگڑوں پر 6 خودکشیاں، 3 لڑکیوں نے کالا پتھر پی کر جان دیدی
Sep 23, 2017