سیﺅل (اے پی پی) لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹا پنکو اور تھائی لینڈ کی لیکسیکا کمخم کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سورانا کریسٹیا اور ہسپانوی ٹینس سٹار سارا سوریبس ٹورمو کوارٹر فائنل میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ کوریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹا پنکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کی ورونیکا کیپیڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تھائی لینڈ کی لیکسیکا کمخم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سورانا کریسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔