واشنگٹن+روسو(این این آئی+صباح نیوز)بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا شدید طوفان ماریا پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرا گیا ۔طوفان کے تحت چلنے والی ہواوں کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی اور یہ گزشتہ 90 برس میں پورٹو ریکو سے ٹکرانے والا شدید ترین طوفان تھا۔” ماریا “طوفان سے 15افراد ہلاک اور 20سے زائد لاپتہ ہوگئے۔درجہ 4شدت کا طوفان ماریا ڈومینیکا سے ٹکرایا جہاں اس نے ہر چیز تہس نہس کرکے رکھ دی اور ڈومینیکا کے وزیراعظم روزویلٹ سکیرٹ نے کہا کہ یہ معجزہ ہی ہے کہ طوفان سے سینکڑوں نہیں بلکہ 15افراد ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل رواں ماہ آنے والا سمندری طوفان 'ارما' پورٹو ریکو کے نزدیک سے گزر گیا تھا جس کے باعث جزیرے پر زیادہ نقصان نہیں ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مریا کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے جب کہ سڑکیں کاٹھ کباڑ اور ملبے سے اٹی ہوئی ہیں۔امریکہ کے نیشنل ہری کین سینٹرنے پورٹو ریکو کے پورے جزیرے کے لیے سیلابی وارننگ جاری کی ہے اور جزیرے پر آباد 34 لاکھ افراد کو خبردار رہنے کا کہا ہے۔مریا اس سے قبل کیریبئن جزائر میں خاصی تباہی مچا چکا ہے جہاں طوفان کے باعث اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
طوفان