مولاناسمیع الحق کابنگالی وافغانوںکوشناختی دستاویزدینے کے اعلان کاخیرمقدم

کراچی(اسٹاف رپو رٹر )سینئرسیاستدان وقائدجمعیت مولاناسمیع الحق نے بانیان پاکستان بنگلہ بولنے والوںاورعرصہ درازسے پاکستان میںمقیم افغانوںکووزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شناختی دستاویزات دینے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کوملکی مستقبل کیلئے ایک اہم سنگ میل قراردیاہے،ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام(س)سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل قاری سیف  الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحافظ دلاورحسین بھی موجودتھے، مولاناسمیع الحق نے کہاکہ بنگلہ بولنے انتہائی جفاکش اورمحنتی لوگ ہیں،ان کے آبائواجدادنے قیام پاکستان کیلئے تحریک کی بنیادرکھی،قیام پاکستان کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کاپہلااجلاس ہی بنگلہ بولنے والوںکی میزبانی میںڈھاکہ میںمنعقدہواتھا،قیام پاکستان کے بعدمملکت خدادادپاکستان کی وزارت عظمیٰ سے لیکراہم وکلیدی عہدوںپربنگلہ بولنے والے رہنماولیڈران فائزرہے عالمی سازش کے تحت مشرقی پاکستان کوالگ کرنے کی سزاموجودہ پاکستان میںروزاول سے رہنے والے بنگالیوںکودیناسراسرناانصافی وظلم پرمبنی تھا،ماضی کی حکومتوںکے برعکس موجودہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طورپربنگلہ بولنے والوںکوان کے بنیادی حقوق دینے کااعلان کرکے ایک نہایت ہی مستحسن اقدام اٹھایاہے اس فیصلے کے ملکی وبین الاقوامی سطح پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوںگے،اسی طرح1979ء کے روس وافغان جنگ کے متاثرہ لاکھوںافغان مہاجرین کی اولادوںکوبھی بین الاقوامی قوانین اورحقوق انسانی کے تحت شناختی دستاویزات کی فراہمی بالکل درست فیصلہ ہے،امیدہے کہ وزیراعظم کے اس اعلان پرجلدعمل درآمدشروع کردیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...