لاہور (این این آئی) بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوںکے بعد روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والا کرکٹ میچ کے لئے پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ۔ پاکستانی کرکٹ شائقین نے ایشاءکپ سپر فور مرحلے میں آج ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کے لئے تیاریاں کر لیں ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی پاکستانیوں کی جانب سے بھارتیوں کو پرجوش انداز میں چیلنج کیا جا رہا ہے ۔