ٹین پن باو¿لنگ ٹیم سے ایئر فورس سکیورٹی نے بالز چھین لیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس )اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان ٹین پن باو¿لنگ ٹیم سے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکاروں نے بالز چھین لیں، جس کے باعث 4 کھلاڑی بنکاک روانہ ہوسکے جبکہ 4 کی فلائٹ مِس ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باو¿لنگ ٹیم 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹوور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جارہی ہے، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے ورلڈ ٹوو ربالنگ چیمپئین شپ میں شرکت کرنی تھی۔پاکستان ٹین پن باو¿لنگ ٹیم کے کھلاڑی اعجاز الرحمان کے مطابق ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے ا±ن سے بالز چھین لیں اور کہا کہ انہیں کارگو کے ذریعے بھیجا جائے۔

اعجاز الرحمان کے مطابق یہ مخصوص بال ہر کھلاڑی کے پاس ہوتی ہے، جس پر وہ پریکٹس کرتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں این او سی بھی لے رکھا تھا، لیکن اے ایس ایف اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ 'ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، آپ جاسکتے ہیں لیکن آپ بال نہیں لے جاسکتے۔بعدازاں فلائٹ کا وقت ہونے پر 4 کھلاڑی ہی بنکاک کے لیے روانہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن