لاہور(کلچرل رپورٹر)ہیرگائیکی کامقابلہ 28ستمبر کو پنجابی کمپلیکس میںہوگاجس میں جس میں ملک بھر سے نامور ہیر گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔مقابلے کااہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچرنے کیاہے۔مقابلے کا انعقاد وارث شاہؒ کے 220عرس مبارک کی مناسبت سے کیا جارہا ہے جس میں معروف صوفی بزرگ کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں کو یوارڈ زسے بھی نوازا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف کاکہناتھاکہ وارث شاہؒ کابرصغیر پاک وہند کے نامور صوفی شاعروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کی شاعری نے ہیر کو ایک نئی زندگی دی۔پلاک کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ صوفیاں کرام کی خدمات کو نمایاں طور پر نئی نسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہمارے صوفیاں نے کیا خدمات سر انجام دی ہیں۔اس پروگرام کے انعقاد کو بھی یہی مقصد ہے اس میں ملک بھر سے معروف ہیر گائیک حصہ لے رہے ہیں پلاک ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گا۔
ہیرگائیکی مقابلہ 28ستمبر کو پنجابی کمپلیکس میں ہوگا
Sep 23, 2018