سرینگر (کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تارہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں پانچ نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوںنے سملر کو جمعرات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ قابض فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کو شام گئے تک جاری رہنے والی تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ نوجوان شہید کر دیئے۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے ضلع بانڈی پورہ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے طلباء کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے ڈگری کالج بانڈی پورہ سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا ضلع شوپیاں کے علاقے شر مال میں لوگوں نے قابض فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ۔ قابض اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد قابض اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق قابض فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات تک فورسز اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ادھر بھارتی فورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کم از کم دس دیہات لاسی پورہ، آرمولہ ، عالی پورہ، بٹ نور، گاربگ، نوپورہ پائیں، حجدار پورہ، اچھان وغیرہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، سپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے آج صبح سویرے ضلع کے دیہات کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کر دی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔پانچ نوجوانوںکی شہادت پر بانڈی پورہ قصبے اور اسکے ملحقہ علاقوں میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بانڈی پورہ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے طلباء کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے ڈگری کالج بانڈی پورہ سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے جمعرات اور جمعہ کے روز بانڈی پورہ کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ نوجوانوں شہید کر دیئے تھے۔
دہشت گرد بھارتی فوجی نے 5 کشمیری شہید کر دئیے، بانڈی پورہ میں ہڑتال
Sep 23, 2018