بھاٹی گیٹ: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر+خصوصی رپورٹر) تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور 6ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی ہے جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ افسوس ناک واقعہ پر مقتول کے اہلخانہ و عزیز واقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیگم کوٹ کے علاقہ عثمان بلاک کا رہائشی بلال لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ملازم تھا ملازم گذشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر واپس جا رہا تھا کہ تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں کسی کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ ایک روز تک زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پننجاب عثمان بزدار نے بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان بلال کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوسناک کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کی دی ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں 19 سالہ نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے سے ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
ڈور / جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...