شمالی وزیرستان میں جھڑپ‘ کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید‘ 9 دہشت گرد ہلاک

Sep 23, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن سمیت 7 پاکستانی شہید ہوگئے جبکہ 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن سمیت 7 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کندانگلا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاﺅنڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 ہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے ہیں ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق سپاہی سمیع اور سپاہ انور شامل ہیں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ صباح نیوزسکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کی تحصیل مہمندمیں خفیہ اطلاعات پر ایک کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت دو دہشتگردوں کو ہلاک کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔خار میں سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کی باجوڑ شاخ کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر اسماعیل عرف عمر سمیت دونوں دہشتگردوں کو Gat Agra کے پہاڑی علاقے میں ایک خصوصی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔
شمالی وزیرستان/ جھڑپ

مزیدخبریں