اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے اثاثہ جات تفصیلات طلبی کیس میں آصف زرداری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،عدالت عظمیٰ نے این آر ا وکیس بھی سماعت کیلئے مقر کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اثاثے تفصیلات طلبی کیس میں سابق صدر آصف داری کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے این آر او کیس اور پانامہ ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقررکردی۔25 ستمبر کو ہی سماعت ہوگی۔
سماعت